QR CodeQR Code

اسرائیل کی مسلسل جارحیت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے، سعودی وزارت خارجہ

22 Jan 2025 23:13

جمعرات کی صبح فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی کہ مزاحمتی جنگجوؤں اور فلسطینی نوجوانوں نے جِنین میں قابض صہیونی فوجیوں کے حملے کا بھرپور مقابلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت خارجہ نے جمعرات کی صبح مغربی کنارے پر قابض صہیونی فوجیوں کے حملے کی سخت مذمت کی۔ فارس نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے شہر جِنین پر قابض اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں کو روکنے کی ذمہ داری قبول کرے۔ الجزیرہ نیٹ ورک نے اس بیان کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ہم خبردار کرتے ہیں کہ ان حملوں کا تسلسل جنگ کی واپسی کا باعث بن سکتا ہے، فلسطینی سرزمین میں مزید بدامنی کو ہوا دے سکتا ہے، بے گناہ شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اور خطے میں امن کے امکانات کو کمزور کر سکتا ہے۔ جمعرات کی صبح فلسطینی ذرائع نے بھی اطلاع دی کہ مزاحمتی جنگجوؤں اور فلسطینی نوجوانوں نے جِنین میں قابض صہیونی فوجیوں کے حملے کا بھرپور مقابلہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1185990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185990/اسرائیل-کی-مسلسل-جارحیت-خطے-کے-امن-کو-خطرے-میں-ڈال-رہی-ہے-سعودی-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com