امریکا کا میکسیکو بارڈر پر اضافی فورس تعینات کرنیکا اعلان
23 Jan 2025 04:57
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بارڈر پر گراؤنڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نگران پنٹاگان سیکریٹری رابرٹ سیلس کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5000 غیر قانونی تارکین کی بے داخلی کیلئے پینٹاگون طیارے فراہم کریگا۔
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے میکسیکو بارڈر پر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ پنٹاگان کے مطابق 1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈر پر بھیجا جا رہا ہے۔ متعلقہ عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار روانہ کیے جا رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بارڈر پر گراؤنڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نگران پنٹاگان سیکریٹری رابرٹ سیلس کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5000 غیر قانونی تارکین کی بے داخلی کے لیے پینٹاگون طیارے فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنٹاگون میکسیکو بارڈر کے ساتھ باڑ لگانے میں بھی حصہ لے گا، یہ صرف آغاز ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اضافی 10 ہزار فوجی میکسیکو بارڈر پر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1185987