QR CodeQR Code

ٹرمپ انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیار کرلی

23 Jan 2025 02:49

بائیڈن دور میں امریکی سفارتخانوں نے 2021ء میں پرائیڈ ماہ کے دوران پرائیڈ فلیگ اور بلیک ہسٹری کے مہینے کے دوران 2022ء میں بلیک لائیوز میٹر فلیگ جیسے جھنڈے لہرائے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے سفارتخانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر بھی پابندی لگا دی۔ سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے نئی پرچم پالیسی سے متعلق حکمنامہ جاری کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیار کرلی ہے، جس کے تحت ملک اور بیرون ملک تنصیبات پر صرف امریکی پرچم لہرایا جاسکے گا۔
پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم
محکمۂ خارجہ دو پرچموں کو استثنیٰ دیا گیا ہے، جو کہ جنگی قیدیوں و جنگوں میں لاپتہ اور دوسرا بے جا قیدی سے متعلق نشان ہے۔ واضح رہے کہ بائیڈن دور میں امریکی سفارتخانوں نے 2021ء میں پرائیڈ ماہ کے دوران پرائیڈ فلیگ اور بلیک ہسٹری کے مہینے کے دوران 2022ء میں بلیک لائیوز میٹر فلیگ جیسے جھنڈے لہرائے تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 1185984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185984/ٹرمپ-انتظامیہ-نے-واحد-پرچم-پالیسی-اختیار-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com