دیکھنا یہ ہوگا کہ ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا مطلب کیا ہے، روسی سفیر
23 Jan 2025 01:36
امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014ء سے جاری امریکا کی روس مخالف پالیسی کے ذمہ دار تو ٹرمپ نہیں، لیکن ٹرمپ اس بدنیتی کی پالیسی کو روک ضرور سکتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا مطلب کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ختم کرنے کا نہیں یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کا سوال ہے۔ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014ء سے جاری امریکا کی روس مخالف پالیسی کے ذمہ دار تو ٹرمپ نہیں، لیکن ٹرمپ اس بدنیتی کی پالیسی کو روک ضرور سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1185971