اگر حالات ٹھیک رہے تو ہم جنگبندی کے اگلے مرحلے کیطرف جائیں گے، امریکی صدر کے نمائندہ برائے علاقائی امور
22 Jan 2025 23:46
اپنے ایک انٹرویو میں اسٹیو ویٹکاف کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ مقبوضہ سرزمین (اسرائیل) کا دورہ کروں تا کہ فلاڈلفیا سے غزہ میں جنگبندی کی نگرانی کرنیوالی ٹیم کے ساتھ معاونت کروں۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے نمائںدہ برائے علاقائی امور "اسٹیو ویٹکاف" نے آج بدھ کے روز کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مقبوضہ سرزمین (اسرائیل) کا دورہ کریں تا کہ وہ فلاڈلفیا (فلسطین اور مصر کی سرحد پر واقع علاقہ) سے غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے ساتھ معاونت کریں اور اس بات کا یقین حاصل کریں کہ کیا حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں؟۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹیو ویٹکاف نے کہا کہ حالات بہتر ہونے کی صورت میں ہم جنگ بندی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ خطے کے بہتر مستقبل میں حصہ ڈالنے کے لئے تمام فریقین کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ ہمیں جنگ بندی کے حصول اور اشتعال انگیزی کے خاتمے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: 1185956