یمن نے گلیکسی لیڈر کے عملے کو رہا کر دیا
22 Jan 2025 18:26
اپنے ایک بیان میں یمنی وزیراعظم کے دفاعی مشیر کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف فلسطینی عوام کا دفاع ہے اور ہم اپنے اس موقف پر قائم رہیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ آج یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدین الحوثی" کے حکم پر "گلیکسی لیڈر" نامی صیہونی بحری جہاز کے عملے کو رہا کر دیا۔ رہائی کا یہ عمل "حماس" کے ساتھ ہم آہنگی اور عمان کی ثالثی سے انجام پایا۔ اس بارے میں المسیرہ نے رپورٹ دی کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ساتھ ہم آہنگی اور جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق یمن نے عمان میں گلیکسی لیڈر کے عملے کو اپنے بھائیوں کے سپرد کر دیا۔ اسی عمل کے بارے میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے اعلان کیا کہ گلیکسی لیڈر کے عملے کی رہائی! غزہ کی حمایت اور جنگ بندی کے معاہدے کے احترام میں کی گئی۔ دریں اثناء یمنی وزیراعظم کے دفاعی و سیکورٹی مشیر نے کہا کہ ہمارا موقف فلسطینی عوام کا دفاع ہے اور ہم اپنے اس موقف پر قائم رہیں گے۔ اس سلسلے میں صنعاء میں حماس کے نمائندے نے کہا کہ مختلف شعبوں میں یمن اور فلسطینی گروہوں کے درمیان ہم آہنگی برقرار ہے۔ جس کی واضح مثال گلیکسی لیڈر کے عملے کی رہائی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1185918