QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 10 روزہ دورے پر امریکہ روانہ

22 Jan 2025 17:53

ترجمان کے مطابق وزیر اعلی آج شب ہیوسٹن لینڈ کریں گے جبکہ آنے والے دنوں نیویارک میں سرمایہ کاروں کے اعلیٰ وفد سے گلگت بلتستان میں مثبت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان 10 روزہ دورے پہ امریکہ روانہ ہوگئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت غلام محمد، صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد مشتاق موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی آج شب ہیوسٹن لینڈ کریں گے جبکہ آنے والے دنوں نیویارک میں سرمایہ کاروں کے اعلیٰ وفد سے گلگت بلتستان میں مثبت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نیویارک میں جی بی کی کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور گلگت بلتستان میں موجود شعبہ سیاحت کے وسیع امکانات کے سلسلے میں ایک روڈ شو میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔ دورے کا مقصد جی بی میں شعبہ سیاحت کو استحکام دینا اور میگا سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1185901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185901/وزیر-اعلی-گلگت-بلتستان-10-روزہ-دورے-پر-امریکہ-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com