QR CodeQR Code

کراچی میں غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک پکڑا گیا، کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد

22 Jan 2025 16:04

گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، جس سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال، 1000 کینڈین ڈالر، ایک کروڑ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے کراچی میں غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولری کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا اور کھارادر گولڈ مارکیٹ میں واقع دکان پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، جس سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال، 1000 کینڈین ڈالر، ایک کروڑ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔ ملزم سے موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ اس دوران ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں  کر سکا۔ حکام نے ملزم بلال احمد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1185884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185884/کراچی-میں-غیر-قانونی-ایکسچینج-نیٹ-ورک-پکڑا-گیا-کروڑوں-روپے-مالیت-کی-کرنسی-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com