کراچی انٹربورڈ میں نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز، کمیٹی ممبران کی تعداد میں اضافہ
22 Jan 2025 16:01
چند دنوں میں طلبا و طالبات کو اسکروٹنی کے نتائج سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے انٹرمیڈیٹ بورڈ کی اسکروٹنی کمیٹی نے نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز کر دیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ نے کمیٹی ممبران کی تعداد بڑھا کر 66 کر دی۔ 2 جنوری سے اب تک 15 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اسکروٹنی فارم جمع کروا چکے ہیں۔ چند دنوں میں طلبا و طالبات کو اسکروٹنی کے نتائج سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ سیکریٹری انٹر بورڈ امیر حسین قادری کے مطابق اسکروٹںی کا عمل مزید تیز کرنے کیلئے 3 شفٹوں میں کام جاری ہے۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج پر طلبا کی شکایت کے ازالے کیلئے سینیئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ ناظم امتحانات کو اسکروٹنی 30 روز میں مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ: 1185883