QR CodeQR Code

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بدھ کو اڈیالہ جیل میں ہوگی

22 Jan 2025 00:33

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے 5 گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں۔ پراسیکوٹر استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کرائیں گے، پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18 موقع کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بدھ کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے 5 گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں۔ پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کرائیں گے، پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18 موقع کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے جا رہے ہیں۔ خیال رہے سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1185758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185758/9-مئی-جی-ایچ-کیو-حملہ-کیس-کی-سماعت-بدھ-کو-اڈیالہ-جیل-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com