QR Code
پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، محمد اورنگزیب
22 Jan 2025 00:19
غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر 1 بلین ڈالر کے قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر 1 بلین ڈالر کے قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر کا قرض ملے گا، قرض کی رقم 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملے گی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا، معشیت کی کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔
خبر کا کوڈ: 1185757
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com