QR Code
سزا کیخلاف اپیل تیار ہوگئی، کل یا پرسوں دائر کریں گے، بیرسٹر علی ظفر
21 Jan 2025 23:59
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی کیا بات ہوئی اس پر حکومت کو پریشان رکھنا ہے، ہم نے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات پیش کر دیئے ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو ایک سیکنڈ بھی مذاکراتی عمل میں نہیں بیٹھیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سزا کیخلاف اپیل تیار ہوگئی، کل یا پرسوں دائر کریں گے، مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مذاکرات کا بانی کی رہائی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بانی کے خلاف جھوٹے اور بےبنیاد کیسز بنائے گئے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں میں اپنے کیسز کا سامنا کریں گے، بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، حکومت ایک ملاقات سے گھبرا گئی، آرمی چیف سے ملاقات کے بعد (ن) لیگ والے پریشان ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی کیا بات ہوئی اس پر حکومت کو پریشان رکھنا ہے، ہم نے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات پیش کر دیئے ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو ایک سیکنڈ بھی مذاکراتی عمل میں نہیں بیٹھیں گے۔ راہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت نے سب کمیٹی بنائی ہے تو ہمیں امید رکھنی چاہیے، بانی نے کہا اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1185756
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com