QR CodeQR Code

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس، ابھی مسودہ پڑھا کوئی رائے قائم نہیں کی، عرفان صدیقی

21 Jan 2025 23:48

مسلم لیگ نون کے مرکزی راہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، 7 ورکنگ دونوں میں جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں سیر حاصل بحث ہوئی ہے۔ مسلم لیگ نون کے مرکزی راہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، 7 ورکنگ دونوں میں جواب دیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی ان کے مسودے کو پڑھا ہے کوئی رائے قائم نہیں کی۔ مسلم لیگ نون کے راہنما نے بتایا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کل (بدھ کے روز) پھر ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 1185755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185755/حکومتی-مذاکراتی-کمیٹی-کا-اجلاس-ابھی-مسودہ-پڑھا-کوئی-رائے-قائم-نہیں-کی-عرفان-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com