پارلیمانی شفافیت اور کھلے پن پر فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کردی
21 Jan 2025 19:09
فافن نے تجویز دی ہے کہ پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت بڑھانےکیلئے مزید اصلاحات ضروری ہیں، اصلاحات سے پارلیمانی عمل اور جمہوریت کے خلاف ڈس انفارمیشن بھی رکے گی۔
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی شفافیت اور کھلے پن پر فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کردی۔ جائزہ رپورٹ کو بین الپارلیمانی تنظیم کا فریم ورک مدنظر رکھ کر مرتب کیا گیا، سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائٹس کاجائزہ لیا گیا، کچھ ویب سائٹس نے کافی معلومات دیں جبکہ دیگر معیار پر ہی پورا نہیں اتریں۔ فافن رپورٹ کے مطابق آئی پی یو معیار پر سینیٹ ویب سائٹ نے 69 فیصد عمل کیا، پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد جبکہ قومی اسمبلی نے 61 فیصد عمل کیا، کے پی اسمبلی نے 51، سندھ اسمبلی نے 40، بلوچستان اسمبلی نے 38 فیصد عمل کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارلیمانی ویب سائٹس گزشتہ 2 دہائیوں میں واضح ارتقائی عمل سے گزریں، اپ ڈیٹ معلومات کیلئے پارلیمانی ویب سائٹ متحرک مرکز کے طور پر اُبھریں۔ فافن نے تجویز دی ہے کہ پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت بڑھانےکیلئے مزید اصلاحات ضروری ہیں، اصلاحات سے پارلیمانی عمل اور جمہوریت کے خلاف ڈس انفارمیشن بھی رکے گی۔
خبر کا کوڈ: 1185718