QR CodeQR Code

مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں صیہونی جارحیت میں 6 افراد شہید

21 Jan 2025 18:25

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے قریب الزہرہ اسکول کے قریب ایک گاڑی پر بمباری کی، جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے کیمپ پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قابض صیہونی فوج کی جارحیت میں 6 شہری شہید جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی زرائع کے مطابق اس علاقے سے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے انخلا کے چند دن بعد قابض فوج نے جنین میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کو "آہنی دیوار" کا نام دیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے قریب الزہرہ اسکول کے قریب ایک گاڑی پر بمباری کی، جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے کیمپ پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔ ادھر مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنین کیمپ کے قریب العمل اسپتال میں قابض فوج کی گولیوں سے ایک ڈاکٹر اور ایک نرس زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی دراندازی شروع ہونے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز جینین کیمپ کے آس پاس سے پیچھے ہٹ گئیں۔ اسرائیلی اخبار "Haaretz" کے مطابق قابض فوج نے  آپریشن شروع ہونے سے قبل فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کو علاقے سے پیچھے ہٹنے کو کہا۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے علاقے میں جاری فوجی آپریشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں دراندازی کی۔ اسرائیلی فوجی کمک کو الجلمہ چوکی سے جینین کی طرف بڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1185707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185707/مقبوضہ-مغربی-کنارے-کے-جنین-شہر-میں-صیہونی-جارحیت-6-افراد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com