QR CodeQR Code

کراچی، وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

21 Jan 2025 17:56

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔ کراچی پولیس چیف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی شہر میں وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔ کراچی پولیس چیف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ پولیس چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیواروں پر غیر ضروری پینٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1185698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185698/کراچی-وال-چاکنگ-سے-شہر-کا-حسن-بگاڑنے-والوں-کیخلاف-سخت-ایکشن-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com