وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ہری پور میں استور کے طالب علم کے لاپتہ ہونے کا نوٹس
21 Jan 2025 11:31
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیر اللہ خان ولد محمد اشرف خان کے ہری پور ہزارہ سے لاپتہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1185594