QR CodeQR Code

ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے موقع پر بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا، لوگ حیران

21 Jan 2025 11:17

امریکی صدر کے لیے بائبل پر ہاتھ رکھنا قانونی طور پر ضروری نہیں لیکن روایت کے تحت صدر عہدے کا حلف ایک ہاتھ بائبل پر رکھ کر لیتا ہے۔ امریکا میں صدیوں سے صدر بائبل پر ہاتھ رکھ ہی کر حلف لیتا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر متوقع اقدام نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ 20 جنوری 2017 کو اپنے پہلے دورہ صدارت کی حلف برداری کے دوران ٹرمپ نے دائیں ہاتھ کو 2 بائبلز پر رکھا تھا۔

اسلام ٹائمز۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے موقع پر بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا۔ پیر کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھایا، جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا۔ حیران کن طور پر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے موقع پر بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا۔ خاتون اول میلانیا ٹرمپ صدر کیساتھ کھڑی تھیں، جنہوں نے 2 بائبلز تھام رکھی تھیں، لیکن ٹرمپ نے حلف لیتے وقت اپنا سیدھا ہاتھ بلند کیا اور کسی بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا۔

امریکی صدر کے لیے بائبل پر ہاتھ رکھنا قانونی طور پر ضروری نہیں لیکن روایت کے تحت صدر عہدے کا حلف ایک ہاتھ بائبل پر رکھ کر لیتا ہے۔ امریکا میں صدیوں سے صدر بائبل پر ہاتھ رکھ ہی کر حلف لیتا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر متوقع اقدام نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ 20 جنوری 2017 کو اپنے پہلے دورہ صدارت کی حلف برداری کے دوران ٹرمپ نے دائیں ہاتھ کو 2 بائبلز پر رکھا تھا۔

خبر کا کوڈ: 1185588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185588/ٹرمپ-نے-صدارت-کا-حلف-اٹھانے-کے-موقع-پر-بائبل-ہاتھ-نہیں-رکھا-لوگ-حیران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com