اگلے مرحلے میں 4 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے مزید 120 فلسطینی ازاد کئے جائینگے
21 Jan 2025 11:09
فلسطینی مزاحمتی محاذ کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے 7ویں روز انجام پانیوالے دوسرے مرحلے کے دوران 4 خاتون اسرائیل قیدیوں کے بدلے مزید 120 فلسطینی شہری رہا کئے جائینگے
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مرکزی کمان کے ساتھ منسلک ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم جاسوس طیاروں کی پرواز اور غزہ میں غیر فوجی شہریوں پر فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی بارہا خلاف ورزی کر چکی ہے۔ عرب چینل المیادین کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان مسائل کی قطری و مصری ثالثوں کے ساتھ ساتھ حماس کی جانب سے بھی مسلسل پیروی کی جا رہی ہے تاکہ جنگ بندی معاہدے کا نفاز یقینی بنایا جا سکے اگرچہ غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے غیر فوجی شہریوں کے خلاف فائرنگ کے ذریعے اس معاہدے کو مسلسل خطرہ لاحق کیا جا رہا ہے۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انسانی امداد کے حامل دسیوں ٹرک سرحدی گزرگاہوں سے عبور کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں داخل ہو چکے ہیں، فلسطینی ذرائع نے کہا کہ اقوام متحدہ و ہلال احمد فلسطین کی ٹیمیں انسانی امداد کی تقسیم میں مصروف ہیں۔ اپنی گفتگو کے آخر میں فلسطینی ذرائع نے یہ اعلان بھی کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے آئندہ مرحلے میں 4 خاتون اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 120 فلسطینی شہری ازاد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 1185575