پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا
21 Jan 2025 10:40
پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا گیا ہے۔ ایکٹ کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ آئے روز ڈور پھرنے سے شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا ہے۔ پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا گیا ہے۔ ایکٹ کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ آئے روز ڈور پھرنے سے شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر مکمل پابندی ہوگی۔ پتنگ اُڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگے۔ پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار جرمانہ، دوسری بار 1 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ پتنگ بازی کے دوران تیز دھار ڈور کے استعمال سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پتنگ بازی ہر مکمل پابندی کا قانون منظور کروایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1185568