QR Code
آصف علی زرداری سے میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری کی ملاقات
21 Jan 2025 02:57
صدر مملکت سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کا باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور، دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔
خبر کا کوڈ: 1185545
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com