QR CodeQR Code

آصف زرداری اور شہباز شریف کی ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر بننے پر مبارکباد

21 Jan 2025 01:46

صدر پاکستان نے نئے امریکی صدر کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے ’ایکس‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر ٹرمپ کو اپنے تہنیتی پیغام میں امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے پائیدار پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے اور اپنے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کیا، ہم مستقبل میں بھی مل کر کام کرنا چاہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1185536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185536/آصف-زرداری-اور-شہباز-شریف-کی-ٹرمپ-کو-امریکا-کے-47-ویں-صدر-بننے-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com