جو دشمن ہمیں لڑانا چاہتا ہے اُس کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا، علامہ سید تقی نقوی
21 Jan 2025 01:57
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء کا ملتان میں صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تنظیمی امور کی انجام دہی احسن طریقے سے کرنی چا ہیے، عوام میں محبت اُخوت کے جذبوں کو پروان چڑھانا چاہیے۔ اسلام کو آج داخلی و خارجی دشمنوں کا سامنا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی نے کہا ہے کہ تنظیمی امور کی انجام دہی احسن طریقے سے کرنی چا ہیے، عوام میں محبت اُخوت کے جذبوں کو پروان چڑھانا چاہیے۔ اسلام کو آج داخلی و خارجی دشمنوں کا سامنا ہے مگر ہمیں بھائی چارہ سے امن اور برداشت سے ان کو شکست دینا ضروری ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفہ جرات پر عمل کریں اور جو دشمن ہمیں لڑانا چاہتا ہے اُس کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا اور اُس عظیم قربانی کی یاد میں صبر و بھائی چارہ کا دامن ہاتھ میں تھامنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ امامین کربلا شیعہ میانی میں منعقدہ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
اجلاس میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ سید عامر ہمدانی، صوبائی جنرل سیکرٹری ملک ذوالفقار علی اولکھ سمیت علامہ سید تنویر الکاظم حسینی، علامہ نسیم عباس جوادی، عمران حیدر کھرل، مخدوم قمر عباس قریشی، سید مصور نقوی، ڈاکٹر مرید عباس لغاری، مبشر حسن بھٹہ، بشارت عباس قریشی، مشتاق حسین ساقی، غلام عباس انقلابی، سید علی سجاد نقوی، سید علی حضور نقوی، سید نئیر عباس کاظمی، سید وصی حیدر زیدی، سید انیس حیدر نقوی، سید محمد سبطین نقوی، علامہ سید کاشف ظہور نقوی، سید اظہار بخاری و دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 1185528