مقپون داس عوام کی ملکیت ہے، حکومت کو قبضہ کرنے نہیں دینگے، سہیل عباس
20 Jan 2025 20:56
رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے دعوے داروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ بتایا گیا تھا کہ لینڈ ریفارمز بل کابینہ سے منظور ہو چکا ہے، لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود یہ بل اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ آخر وہ کون سی قوتیں ہیں جو عوام کو زمین کی ملکیت دینے میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں؟
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت گلگت بلتستان سید سہیل عباس شاہ نے کہا ہے کہ مقپون داس عوام کی ملکیت ہے۔ اگرچہ اس زمین کی ملکیت پر فریقین کے درمیان تنازعہ موجود ہے اور معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ زمین عوام کی ملکیت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے حالات میں حکومت عوامی زمین پر اکنامک زون کیسے بنا سکتی ہے؟ اگر حکومت کو اکنامک زون بنانا ہے تو اس کے لیے وہاں کے فریقین کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف حکومت لینڈ ریفارمز کے وعدے کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب عوامی زمینوں پر قبضے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عوامی زمین بغیر معاوضے کے اٹھانا زیادتی ہوگی، اور ایسی ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: 1185497