QR CodeQR Code

جنگ بندی کے روز بھی اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچے کو گولی مار کر شہید کر دیا

20 Jan 2025 18:30

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے ایک بچے احمد راشد حامد کو شہید کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے روز بھی اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی بچے کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے ایک بچے احمد راشد حامد کو شہید کر دیا۔ دوسری جانب جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی شروع ہوگئی، جبکہ امدادی سامان کے ٹرک کا غزہ پہنچنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں سے 62 شہداء کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، گذشتہ 15 ماہ سے زائد عرصے جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری سے شہداء کی تعداد 47 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ اس سے قبل گذشتہ روز حماس نے تین اسرائیلی قیدی خواتین جبکہ اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی خواتین اور بچوں کو رہا کیا، رہائی پانے والے فلسطینیوں میں سیاستدان خالدہ جرار اور صحافی رولا حسنین شامل تھے۔ حماس کا کہنا ہے قیدیوں کا اگلا تبادلہ اگلے ہفتے 25 جنوری کو ہوگا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق تبادلے میں غزہ سے 4 قیدی رہا ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1185496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185496/جنگ-بندی-کے-روز-بھی-اسرائیلی-فوج-نے-فلسطینی-بچے-کو-گولی-مار-کر-شہید-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com