QR CodeQR Code

ژوب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک

19 Jan 2025 22:14

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مذکورہ دہشتگرد افغانستان سے پاکستان داخل ہونا چاہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب ضلع ژوب میں سمبازا کے علاقہ میں دہشتگردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی سے دہشتگردوں کے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1185301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185301/ژوب-سیکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-پانچ-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com