QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز مزید 11 روز بند رکھنے کا فیصلہ

19 Jan 2025 21:58

محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس نہیں مل رہی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس نہیں مل رہی۔ گھریلو صارفین کی جانب سے بار بار شکایت کی جارہی ہے جس پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1185298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185298/خیبر-پختونخوا-میں-سی-این-جی-اسٹیشنز-مزید-11-روز-بند-رکھنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com