QR CodeQR Code

اگر اسرائیل نے جنگبندی کی خلاف ورزی کی تو ہم فوری جواب دیں گے، صنعاء

19 Jan 2025 21:14

اپنے ایک جاری بیان میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کیخلاف مذکورہ کامیابی نے دشمن کے اُن تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا جو وہ مجرم "نتین یاہو" کی سربراہی میں حاصل کرنے کیلئے سرگرداں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی کامیابی کا سہرا آپریشن طوفان الاقصیٰ کی سربراہی کرنے والی "حماس" و "جہاد اسلامی" کے سر ہے۔ فلسطینی مجاہدین نے 15 مہینوں کی جدوجہد سے دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ امریکی و مغربی حمایت کے باوجود دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے مزید کہا کہ صیہونیوں کے خلاف مذکورہ کامیابی نے دشمن کے اُن تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا جو وہ مجرم "نتین یاہو" کی سربراہی میں حاصل کرنے کے لئے سرگرداں تھا۔ یہانتک کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے بھی وحشی دشمن کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

اس بیان میں فلسطین، لبنان، عراق، یمن اور اسلامی جمہوریہ ایران کے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا جنہوں نے قدس کی آزادی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل نے کہا کہ صنعاء، فلسطین کی مکمل آزادی تک اس ملک کی ملت و مقاومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ بیان کے آخر میں یمن نے لبنان، عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں کی گئی کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت اور فلسطین کی حمایت میں دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1185294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185294/اگر-اسرائیل-نے-جنگبندی-کی-خلاف-ورزی-ہم-فوری-جواب-دیں-گے-صنعاء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com