احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، پولیس دفتر پر چھاپے مار رہی ہے، پی ٹی آئی بلوچستان
19 Jan 2025 16:30
بیان میں پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اس سے پہلے بھی بے بنیاد، جھوٹے ایف آئی آرز میں غیر قانونی و غیر آئینی سزائیں دی گئی۔ ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل کرپٹ و فارم 47 کی حکومت کے ہر منفی حربے، ہتھکنڈے اور پروپیگنڈے کو عوام نے زمین بوس کردیا ہے۔ احتجاج ہمارا حق ہے، پولیس کی جانب سے ہمارے دفتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری جہانگیر رند و دیگر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس سے پہلے بھی بے بنیاد، جھوٹے ایف آئی آرز میں غیر قانونی و غیر آئینی سزائیں دی گئی ہیں۔ جسکو چند ہفتوں میں ہائی کورٹ نے اڑا دیئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل کرپٹ و فارم 47 کی حکومت کے ہر منفی حربے، ہتھکنڈے اور پروپیگنڈے کو عوام نے زمین بوس کردیا ہے۔ بالکل اسی طرح القادر ٹرسٹ کیس کی سزائیں بھی چند ہفتوں میں ہائی کورٹ میں اڑ جائیں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی، سیاسی، قانونی و جمہوری حق ہے۔ لیکن پولیس اور انتطامیہ کی جانب سے بغیر کسی وجہ کے تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارا عزم، جذبہ، جنون اور بانی پی ٹی آئی سے محبت مزید مضبوط ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 1185276