QR CodeQR Code

صیہونی حکومت کے جرائم کی سزا بین الاقوامی ذمہ داری ہے، یوم غزہ پر ایرانی وزارت خارجہ کا پیغام

19 Jan 2025 16:03

ترجمان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی و قتل عام کے مقابلے میں غزہ کے لوگوں کی تاریخی استقامت کو سلام کرتے ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں لکھا ہے کہ فلسطینیوں کی صیہونیوں کے استعماری اور نسل پرستی پر مبنی غاصبانہ قبضے کی زنجیروں سے رہائی اور حق خود ارادیت کے لیے مزاحمت اور جدوجہد بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک انسانی اور قانونی حق ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یوم غزہ، مزاحمت کی علامت کے موقع پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یوم غزہ، مزاحمت کی علامت کے موقع پر، ہم ان بے گناہ بچوں، خواتین اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہيں جو گزشتہ سولہ مہینوں سے غاصب صیہونی حکومت کی سامراجی سازش کا شکار رہے ہيں اور اسی طرح ہم صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی و قتل عام کے مقابلے میں غزہ کے لوگوں کی تاریخی استقامت کو سلام کرتے ہيں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی استعماری اور نسل پرستی پر مبنی غاصبانہ صیہونی قبضے کی زنجیروں سے رہائی اور حق خود ارادیت کے لیے مزاحمت اور جدوجہد بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک انسانی اور قانونی حق ہے اور تسلسل کے ساتھ جنگي جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کو سزا نہ دیئے جانے کی روایت کو ختم کرنا، بین الاقوامی انسانی اور قانونی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1185259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185259/صیہونی-حکومت-کے-جرائم-کی-سزا-بین-الاقوامی-ذمہ-داری-ہے-یوم-غزہ-پر-ایرانی-وزارت-خارجہ-کا-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com