QR CodeQR Code

ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے

19 Jan 2025 15:51

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال جولائی کے اواخر میں پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تہران کے سرکاری دورے میں ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف اور اعلی فوجی اور سول حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری پاکستان کے آرمی چیف کی سرکاری دعوت پر ایک اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل باقری کے مذکورہ دورے کے اہم مقاصد میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی سیاسی اور دفاعی حکام سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال کا جائزہ، دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون کا فروغ شامل ہے۔ ایران کے اعلیٰ سطحی فوجی وفد کا دورہ پاکستان، اسلامی دنیا کے دو اہم ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی، دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کی راہ میں ایک نئے باب کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ جنرل باقری کا پاکستان کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ مسلح افواج کے چیف نے اس سے قبل جولائی 2018 اور ستمبر 2021 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ گزشتہ سال جولائی کے اواخر میں پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تہران کے سرکاری دورے میں ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف اور اعلی فوجی اور سول حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 1185249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185249/ایرانی-ا-رمی-چیف-جنرل-محمد-باقری-اعلی-فوجی-وفد-کے-ہمراہ-جلد-اسلام-آباد-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com