کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
19 Jan 2025 14:45
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کردیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہر کے بڑے حصے میں بجلی بند ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ٹرپنگ کی وجہ سے کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، پی ای سی ایچ ایس، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بجلی بند ہوگئی۔ جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
دوسری جانب اس معاملے پر کے الیکٹرک کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی نارمل ہے، لسبیلہ اور بلدیہ میں سپلائی بحال ہونے میں وقت درکار ہے۔
خبر کا کوڈ: 1185234