غاصب اسرائیلی رژیم کیجانب سے غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان
19 Jan 2025 14:20
غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ میں جنگ بندی کی وسیع خلاف ورزیوں کے بعد غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ عملی طور پر نافذ ہو چکا ہے!
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ جس کا آج صبح 8:30 بجے نافذ ہونا طے تھا، کے نفاذ میں تاخیر اور اس دوران غزہ پر متعدد حملوں پر مبنی غاصب صیہونی رژیم کے اعلانات کے بعد غاصب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ مقامی وقت کے مطابق آج دن 11:15 (پاکستان میں دن 1:45) پر نافذ العمل ہو جائے گا۔ اس بارے اطلاع دیتے ہوئے اسرائیلی چینل 12 کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج کو بھی مذکورہ احکامات موصول ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں آج صبح 8:30 بجے سے جنگ بندی کے قیام پر مبنی قطر کے از قبل اعلان کے باوجود غاصب و سفاک صیہونی رژیم آج علی الصبح سے غزہ کے کٹی ایک شمالی و جنوبی علاقوں کو متعدد بار توپخانے کے اور ہوائی حملوں کا نشانہ بنا چکی ہے جن میں کم از کم 11 فلسطینی شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1185217