جنگ بندی کا نفاذ مقررہ وقت پر نہیں ہو گا، غاصب اسرائیلی رژیم کا اعلان
19 Jan 2025 11:10
غاصب صیہونی رژیم کے وزیراعظم دفتر نے اعلان کیا ہے کہ جبتک اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرست موصول نہیں ہو جاتی، غزہ میں جنگ بندی قائم نہیں ہو گی!
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے وزیر اعظم دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کہ جس کا آج صبح 8 بج کر 30 منٹ پر نفاذ ہونا تھا، اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک کہ اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرست پیش نہیں کر دی جاتی۔ غاصب صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے یہ اعلان بھی کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کو حکم دے دیا گیا ہے کہ جب تک اسرائیل قیدیوں کے ناموں کی فہرست نہیں مل جاتی جنگ بندی نافذ نہ کی جائے۔ غاصب صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے مزید کہا کہ اس نے اسرائیلی قیدیوں کہ جن کے بارے خیال ہے کہ انہیں آج آزاد کر دیا جائے گا، کے ناموں کی فہرست میں تاخیر کا سکیورٹی کے اعتبار سے گذشتہ شب جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ صورتحال اور اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرست کے پیش کئے جانے میں تاخیر کا جائزہ لینے کے باعث، جنگ بندی کا نفاذ مقررہ وقت پر نہیں ہو گا!
خبر کا کوڈ: 1185214