قابض حکام نے جموں میں ایک شخص کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا
19 Jan 2025 10:26
ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت سنجوان کے رہائشی عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع جموں میں ایک شخص کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت سنجوان کے رہائشی عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ وہ امن و امان کے لیے سنگین خطرہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن چھنی میں کئی مقدمات درج تھے۔ گرفتار شخص کو جموں کی امپھالہ ڈسٹرکٹ جیل میں نظربند کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1185204