QR CodeQR Code

ہفتے میں مذاکرات پر پیش رفت نہ ہونے پر وقت ضائع نہیں کریں گے، فیصل چودھری

19 Jan 2025 03:48

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل راہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے مؤقف پر قائم ہیں کوئی ڈیل نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ملک کیلئے مذاکرات ہونے چاہیئں، پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ ہفتے میں مذاکرات پر پیش رفت نہ ہونے پر وقت ضائع نہیں کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ہم اپیل کریں گے، ہماری اپیل ترجیحی بنیاد پر سنی جائے گی، ہم نے تو جج پر اعتماد کا اظہار بھی نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اپیل سے متعلق عدلیہ سے مطالبہ عدالتی معاملات میں مداخلت ہے، اگر 7 دن تک مثبت پیشرفت نہ ہوئی تو ہم اپنا وقت ضائع نہیں کریں گے۔
فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے مؤقف پر قائم ہیں کوئی ڈیل نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ملک کیلئے مذاکرات ہونے چاہیئں، پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔


خبر کا کوڈ: 1185174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185174/ہفتے-میں-مذاکرات-پر-پیش-رفت-نہ-ہونے-وقت-ضائع-نہیں-کریں-گے-فیصل-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com