بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
19 Jan 2025 03:19
بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد آصف، محمد ایوب خان اور محمد نجم الدین بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہو گئے۔ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تینوں ججز کو ایک سال کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1185171