QR CodeQR Code

پشاور، بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونے کا اندیشہ

18 Jan 2025 21:19

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئے سائٹس اور این او سی جاری نہیں کی، مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ ختم ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس فاونڈیشن نے پولیو کے 55 ہائی رسک ایریاز کیلئے 15 صحت مراکز کی مفت تعمیر کی پیشکش کی ہے، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صحت مراکز کیلئےمحکمہ بلدیات کی 4 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئے سائٹس اور این او سی جاری نہیں کی، مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ ختم ہوجائے گا۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مزید فنڈز بھی روک دیے جائیں گے، سائٹس پر پولیو قطرے، حفاظتی ٹیکہ جات، ہیلتھ سینٹرز کیلئے عمارتیں تعمیر کرنی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 صحت مراکز 2020 سے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سےکرایےکی عمارتوں میں قائم ہیں، معاہدے کےتحت صحت مراکز کےاخراجات دسمبر 2025 تک گیٹس فاؤنڈیشن برداشت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق صحت مراکز کے قیام سےپہلے ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کی کوریج 49 فیصد تھی، 15 صحت مراکز کےقیام کےبعد انسداد پولیو مہم کی کوریج 80 فیصد تک بڑھ گئی۔ سیکرٹری ہیلتھ عدیل شاہ  نے کہا کہ بی ایچ یوز کیلئے محکمہ بلدیات کو سائٹس اور این او سی فراہم کرنےکی درخواست کی ہے، کوشش ہے کہ منصوبے پر جلد سے جلد کام مکمل کرلیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1185114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185114/پشاور-بل-گیٹس-فاؤنڈیشن-کیساتھ-صحت-مراکز-منصوبہ-ختم-ہونے-کا-اندیشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com