QR CodeQR Code

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے گرفتار رہنماؤں کی ضمانت منظور

18 Jan 2025 19:58

ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں سروسز کے بائیکاٹ، احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کے آپشنز زیر غور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی ایف آئی آر میں ضمانت منظور ہو گئی۔ ضمانتیں منظور ہونے کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس کی لیڈر شپ کو 3 ایم پی او کے تحت ایک مہینے کیلئے نظر بند کردیا گیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بلوچستان کی موجودہ حکعمت کو فاشسٹ اور ظالم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگریز کا سیاہ قانون  3-ایم پی او کے تحت دہشت گردوں کی گرفتاری کی جاتی تھی لیکن آج یہ قانون بلوچستان حکومت ڈاکٹروں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ بلوچستان حکومت کے سلوک کے خلاف ایمنیسٹی انٹرنیشنل، یو این اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھر میں سروسز کے بائیکاٹ، احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کے آپشنز  زیر غور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1185095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185095/کوئٹہ-ینگ-ڈاکٹرز-کے-گرفتار-رہنماؤں-کی-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com