QR CodeQR Code

غزہ میں اسرائیلی جنگ نسل کشی قرار پا سکتی ہے، برطانوی پارلیمنٹ

18 Jan 2025 20:08

غزہ میں 15 ماہ سے زائد کے عرصے سے جاری غاصب اسرائیلی رژیم کے انسانیت سوز جنگی جرائم کو حاصل برطانیہ کی کھلی حمایت کے باوجود، ایک برطانوی پارلیمانی کمیٹی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری رہنے والے صیہونی جرائم نے "نسل کشی کے الزامات" کو جنم دیا ہے!


اسلام ٹائمز۔ برطانوی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے لندن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے اور اس کے لئے ضروری اقدامات و نظام الاوقات کی وضاحت کرے۔ اس برطانوی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے غزہ کی ابتر انسانی صورتحال پر شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر مسلط کردہ اسرائیلی جنگ نہ صرف بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنی ہے بلکہ اس نے غزہ کی پٹی کے شہری و بنیادی ڈھانچے کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اس رپورٹ میں بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ خطرہ موجود ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوجی حملے میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہوں گی کہ جنہوں نے "نسل کشی کے الزامات" کو جنم دیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے یہ بھی لکھا کہ اس وقت غزہ کو روزانہ کی بنیاد پر انسانی امداد کے 500 ٹرکوں کی ضرورت ہے جبکہ یہ تعداد انتہائی کم ہو کر اوسطاً 25 ٹرک یومیہ تک آ پہنچی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1185093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1185093/غزہ-میں-اسرائیلی-جنگ-نسل-کشی-قرار-پا-سکتی-ہے-برطانوی-پارلیمنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com