QR CodeQR Code

روس اسرائیل کو تشدد بند کرنے پر مجبور کرنے کیلئے زیادہ نمایاں کردار ادا کرے، ایران

17 Jan 2025 14:20

اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شام و غزہ کی تازہ ترین صورتحال، صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورہ ماسکو کے دوران زیر بحث آنیوالے موضوعات میں شامل ہو گی، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ روس اسرائیل کو اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرنے اور تشدد کو روکنے پر مجبور کرنے میں زیادہ نمایاں کردار ادا کریگا!


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر انجام پانے والے صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان کے دورہ ماسکو کے دوران روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ اپنے انٹرویو میں اسمعیل بقائی تاکید کی ہے کہ شام و غزہ کی تازہ ترین صورتحال، ماسکو میں ایرانی صدر کے مذاکرات کے موضوعات میں شامل ہو گی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران و روس کے صدور، ممکنہ طور پر ایرانی جوہری مسئلے سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں فورمز مغربی پابندیوں کو غیر موثر بنانے میں اہم ہیں۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں اسمعیل بقائی نے تاکید کی کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ روس، اسرائیل کو اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرنے اور تشدد کو روکنے پر مجبور کرنے میں زیادہ نمایاں کردار ادا کرے گا!


خبر کا کوڈ: 1184902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184902/روس-اسرائیل-کو-تشدد-بند-کرنے-پر-مجبور-کیلئے-زیادہ-نمایاں-کردار-ادا-کرے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com