اسرائیل بفر زون میں پیشقدمی کیلئے حیلے بنا رہا ہے، اسے وہاں سے نکلنا ہوگا، احمد الشرع
17 Jan 2025 03:55
قبل ازیں شام کے وزیر خارجہ اشعد الشیبانی نے باور کرایا کہ انکا ملک کسی ریاست کیلئے خطرہ نہیں بنے گا، جس میں اسرائیل بھی شامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کو شام کی سکیورٹی اور خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔
اسلام ٹائمز۔ شام میں عبوری عمل کے قائد احمد الشرع نے کہا کہ اسرائیل بفر زون میں پیش قدمی کے لئے حیلے بنا رہا ہے، اسے وہاں سے نکلنا ہوگا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احمد الشرع نے باور کرایا کہ شام، اسرائیل کے ساتھ مشترکہ بفرزون میں اقوام متحدہ کی فوج کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے، بفرزون میں اسرائیل کی پیش قدمی کا عذر یہ تھا کہ وہاں ایرانی ملیشیا اور حزب اللہ کا وجود ہے، تاہم اب جبکہ دمشق آزاد ہوچکا ہے، مذکورہ عناصر کا وہاں کوئی کردار نہیں ہے۔ اس سے قبل شام کے وزیر خارجہ اشعد الشیبانی نے باور کرایا کہ ان کا ملک کسی ریاست کے لیے خطرہ نہیں بنے گا، جس میں اسرائیل بھی شامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کو شام کی سکیورٹی اور خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 1184860