حافظ نعیم کا اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان
17 Jan 2025 06:37
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی سرپرستی میں حماس اور غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا، آج اسی حماس سے اسے معاہدہ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر جمعہ 17 جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائیگا۔
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر آج 17 جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکی سرپرستی میں حماس اور غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا، آج اسی حماس سے اسے معاہدہ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر جمعہ 17 جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی ذمے داری ہے کہ معاملات عوام کے سامنے لائیں، ہوسکتا ہے کہ دونوں ڈیل کر رہے ہوں، کسی کی آمد کا انتظار کر رہے ہوں۔
بدھ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیراعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کروانے کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا، حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مراحل پر عمل درآمد کے حوالے سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا، حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مراحل پر عمل درآمد کے حوالے سے کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 1184858