تل ابیب کی جانب سے حماس پر جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام
16 Jan 2025 23:58
صیہونی کابینہ میں جنگ بندی معاہدے پر شدید اختلافات کے باوجود، تل ابیب نے حماس کو معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ صیہونی کابینہ میں جنگ بندی معاہدے پر شدید اختلافات کے باوجود، تل ابیب نے حماس کو معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، تل ابیب نے تاحال سرکاری طور پر اس معاہدے کی منظوری نہیں دی جو ایک روز قبل اعلان کیا گیا تھا، اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حماس مذاکرات میں نئی شرائط پیش کر رہی ہے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آکسیوس نے کچھ گھنٹے پہلے رپورٹ دی تھی کہ معاہدے سے متعلق تمام اختلافات حل ہو چکے ہیں اور معاہدہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔
یہ خبر ایسے وقت میں آ رہی ہے جب سب کی نظریں اسرائیلی کابینہ میں اندرونی اختلافات پر جمی ہوئی ہیں۔ نیتن یاہو کی کابینہ نے آج ہونے والا اجلاس، جس میں معاہدے کی منظوری دی جانی تھی، ملتوی کر کے کل تک موخر کر دیا۔ انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے دھمکی دی ہے کہ جیسے ہی یہ معاہدہ نافذ ہوگا، وہ کابینہ سے استعفیٰ دے دے گا۔ اس نے معاہدے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ہماری شکست کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ: 1184839