آصف زرداری اور شہباز شریف کا میڈرڈ کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
17 Jan 2025 01:57
صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
اسلام ٹائمز۔ صدر اور وزیراعظم نے میڈرڈ میں کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، صدر مملکت نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر اور دور رس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے کہا انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1184807