QR CodeQR Code

شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما زاہد خان کی ملاقات

17 Jan 2025 00:40

اسلام آباد میں وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما زاہد خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1184798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184798/شہباز-شریف-سے-پاکستان-مسلم-لیگ-نون-کے-راہنما-زاہد-خان-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com