امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی
16 Jan 2025 23:25
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈپازٹس کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی، تاہم متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کر دی گئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس میں ایک سال کی توسیع کر دی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈپازٹس کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی، تاہم متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کر دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے پاکستان کو مالی دباؤ سے بچانے اور اقتصادی پوزیشن کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ: 1184786