QR Code
ملک میں امن و امان کا سنگین مسئلہ ہے
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہونی چاہئے، عمر ایوب
16 Jan 2025 22:45
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے راہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے 7 دنوں میں کمیشن کے حوالے سے بھی بتانا ہے، پاکستان میں انرجی کرائسز ہمارے سروں پر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی 85 روپے فی یونٹ سے زائد ہوگئی۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی راہنماؤں عمر ایوب اور اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہونی چاہئے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف عمر ایوب اور اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے 7 دنوں میں کمیشن کے حوالے سے بھی بتانا ہے، پاکستان میں انرجی کرائسز ہمارے سروں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی 85 روپے فی یونٹ سے زائد ہوگئی، ملک میں بیروزگاری بڑھی، تمام مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہوگا۔ دونوں راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کا سنگین مسئلہ ہے، وزیر خارجہ کو فوری افغانستان کا دورہ کرنا چاہیے، افغانستان کے ساتھ تمام معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ: 1184781
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com