QR CodeQR Code

فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے، شیری رحمٰن

16 Jan 2025 22:39

اپنے بیان میں پی پی رہنما نے کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیئے، حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے اسرائیل اور حماس کے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1184774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184774/فلسطینیوں-پر-ہونے-والے-مظالم-کا-احتساب-ضرور-ہونا-چاہیئے-شیری-رحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com