QR CodeQR Code

جی بی میں سبسڈائز گندم کی شفاف تقسیم کیلئے نادرا کیساتھ معاہدہ

16 Jan 2025 20:54

تحت نادرا گندم سبسڈی پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی شناخت کی تصدیق میں مدد کرے گا۔ اس تعاون سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ مستفید ہونے والوں کو ان کے شناختی کارڈ کی تصدیق کر کے سبسڈی فراہم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور گلگت بلتستان کے محکمہ خوراک نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت نادرا گندم سبسڈی پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی شناخت کی تصدیق میں مدد کرے گا۔ اس تعاون سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ مستفید ہونے والوں کو ان کے شناختی کارڈ کی تصدیق کر کے سبسڈی فراہم کی جائے، اور اس سے پروگرام کی سرگرمیوں کو شفاف طریقے سے انجام دینے میں بھی مدد ملے گی۔ معاہدے پر آج نادرا ہیڈ کوارٹرز میں دستخط کیے گئے جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ گلگت بلتستان کے محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر امین اللہ غزنوی نے اس اہم پروگرام میں بھرپور تعاون پر نادرا کی تعریف کی۔ نادرا کے چیف پراجیکٹ آفیسر رحمان قمر نے پروگرام پر عملدرآمد میں محکمہ خوراک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں نادرا انتظامیہ کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 1184761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184761/جی-بی-میں-سبسڈائز-گندم-کی-شفاف-تقسیم-کیلئے-نادرا-کیساتھ-معاہدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com